ابنا: اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بارے میں مغربی ممالک کی طرف سے قرارداد پیش کی گئي جس کے حق میں گيارہ ممالک نے ووٹ دیا لیکن چین اور روس کی طرف سے ویٹو کئے جانے کی وجہ سے قرارد داد منظور نہ ہوسکی۔ سلامتی کونسل کے دو رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اس قرارداد میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال روکنے اور شہروں سے فوج ہٹانے کے لئے حکومت شام کو دس دن کی مہلت دی گئی تھی۔روس نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ اس قرارداد کو ویٹو کرے گا۔
دریں اثنا روس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں شام کے بارے میں پیش کی گئی مغربی ممالک کی قرراداد سے شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار ہوجاتی۔اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویٹالی چورکن نے مذکورہ قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے بعد کہا کہ اس قرارداد سے شام کے خلاف پابندیوں میں اضافے اور شام میں فوجی مداخلت کی راہ ہموار ہوجاتی۔
.......
/169